میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز  نے استعفی دے دیا

    میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز  نے استعفی دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، یکم اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر  پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا کہ وہ  بطور میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد ان کا استعفیٰ فوری طور پر مستعفی ہورہے ہیں، استعفیٰ قبول کیا جائے، ذرائع کے مطابق   میئر اسلام آباد  شیخ انصر نے پی ٹی آئی کی حکومت پر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات  میں  بے جامداخلت کے الزامات عائد کئے، ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد اور سی ڈی اے  انتظامیہ کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات چلے آرہے تھے، مسلم لیگ (ن) کی  حکومت کی طرف سے  میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد کو دیے گئے شعبے موجودہ حکومت نے سی ڈی اے کو واپس کردیے اور عملاً میئر کا کردار ختم کردیا گیا جو کے   میئر کی جانب سے  استعفیٰ دیدنے کی وجوہات میں شامل ہے۔
 شیخ انصرعزیز

مزید :

صفحہ اول -