پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا  وباء پھر پھیل سکتی ہے،شیخ رشید

  پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا  وباء پھر پھیل سکتی ہے،شیخ رشید

  

 راولپنڈی (آئی این پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے کرونا وائرس دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے، عو ام کو احتیاطی تدابیر ضرور اپنانی چاہئیں اور ماسک کا استعمال بھی ضرور کریں جبکہ جلسے کے جواب میں ہم بھی کچھ جلسے ضرور کریں گے، اپوزیشن اتحاد دیرپا نہیں۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو وطن واپس لانے کی پوری کوشش کر یں گے جبکہ مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے کرونا وائرس دوبارہ سے نہ پھیل جائے، عوام احتیاط کریں اور ماسک کا لازمی استعما ل کریں۔ مریم نواز جب میرے حوالے سے خاموش ہیں تو میں بھی احتراماً کچھ نہیں بولوں گا،خواتین کا احترام میرے لئے اہم ہے۔ اپوزیشن کا اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چلے گا،31دسمبر2020 سے فروری2021 تک وقت دیا ہے، پیپلز پارٹی کبھی بھی (ن) لیگ کیساتھ نہیں چلنا چاہتی جبکہ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے جلسے میں نون لیگ اور دیگر جماعتیں جا رہی ہیں اور انہیں بھی معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کتنی بری چیز ہے۔ نون لیگ سے شین لیگ ضرور نکلے گی اور عقلمند لوگوں کو معلوم ہے شین سے مراد شہباز شریف نہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -