بغاوت کا مقدمہ حکومتی  بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں 

بغاوت کا مقدمہ حکومتی  بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں 

  

 مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے حکومتی بوکھلاہٹ کے سوا اور کچھ نہیں پہلے حکمران مقدمات قائم کرتے ہیں اور پھر کسی ب بھیگی ہوئی بلی کی طرح یہ کہتے ہیں کہ ہم نے یہ مقدمات بنانے کا حکم نہیں دیا آپ کی حکومت ہے  اگر آپ نے یہ حکم نہیں دیا تو پھر پوری کی پوری لیگی قیادت پر بغاوت کا مقدمہ کیسے بن گیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ در حقیقت پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور وہ آمرانہ طرز عمل میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ وہ اپنے لئے ایک سول ڈکٹیٹر کااعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن پر مقدمات قائم کرنے سے حکومتی رٹ نہیں بنے گی بلکہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے سے ہی حکومتی رٹ قائم ہو گی اپوزیشن محب وطن ہے اور ہم کو کسی سے کوئی حب الوطنی کا سرٹفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -