حکومت خود ہی حالات  خراب کرنا چاہ رہی ہے

حکومت خود ہی حالات  خراب کرنا چاہ رہی ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنی ہے تو وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اپوزیشن پر بغاوت کے مقدمے بنانے سے حکومتی رٹ مضبوط نہیں ہو گی حکومت اپوزیشن پر بغاوت کے مقدمے بناکر خود ہی حالات کو خراب کررہی ہے پر امن احتجاجی تحریک چلانا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اور کوئی بھی ہمیں اس حق کواستعمال کرنے سے نہیں روک سکتا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب بالخصوص لاہور شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے وہاں پر دن کے وقت میں بھی لوگوں کے ساتھ لوٹ مار ہو رہی ہے کہاں ہے حکومت کی رٹ وزیر اعلی کی ناک کے نیچے والے لاہور شہر میں عورتوں کی عصمت دری ہو رہی ہے مگر یہاں کے وزیر اعلی نے اس مجرم کو تو نہ پکڑا مگر لیگی قیادت پر مقدمہ بنا دیا کیا یہ ہے ان کی نام نہاد گوڈ گورنینس۔

نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ اول -