بغاوت کے مقدمات نے  ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کر دی 

بغاوت کے مقدمات نے  ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ لیگی قیادت پر حکومت کی جانب سے بغاوت کے مقدمات نے ایک ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کردی ہے جس حساب سے انہوں نے اس ایف آئی آر میں دو سابق وزرائے اعظم اور آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر اعظم پر پرچہ کاٹا ہے اس کے بعد تو اب یہ معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ آخر حکومت کی نظر میں محب وطن کون ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت اس قدر حواس باختہ ہو چکی ہے کہ اس نے پاکستان کے سابق وزرائے اعظم اور سابق جرنیلوں پر بھی مقدمے بنا دئیے ہیں پی ٹی آئی جس طرح سے بوکھلا چکی ہے اس سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اب ان کا جانا لکھ جا چکا ہے۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -