بغاوت کے مقدمات حکومتی  پالیسی کا حصہ نہیں 

بغاوت کے مقدمات حکومتی  پالیسی کا حصہ نہیں 

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ آپ میڈیا پر دیکھ چکے ہیں کہ حکومت کی طرف سے یہ واضح موقف آ چکا ہے کہ اپوزیشن پر بغاوت کے مقدمات حکومتی پالیسی کا کوئی حصہ نہیں تواس کے بعد اس پرچہ کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید ختم ہو جانی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کرنا ہر حکومت وقت کا کام ہوتا ہے اور حکومت اپنا یہ کام ہر قیمت پر کرے گی اپوزیشن پر امن احتجاج کرے حکومت ان کو کچھ نہیں کہے گی مگر اپوزیشن اگر احتجاج کی آڑ میں قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی تواس پر پھر قانون حرکت میں آئے گا۔   

 عندلیب عباس

مزید :

صفحہ اول -