ڈیرہ: 3دہشت گردوں کوسزائیں، جائیدادیں بھی ضبط کرنیکا حکم 

ڈیرہ: 3دہشت گردوں کوسزائیں، جائیدادیں بھی ضبط کرنیکا حکم 

  

 ڈیرہ (ڈسرکٹ بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے جج بخت فخربہزاد نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعلق اور دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات پر الزام علیہان محمد سلیم۔ محمد قاسم اور جمیل الرحمن کو مقدمہ نمبر 2/19 تھانہ سی ٹی ڈ ی ڈیرہ غازی خان میں الزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت  7سال۔5 سال۔4 سال اور 2 سال قید با مشقت اور جملہ  جائداد  ضبط کرنے(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 کا حکم سنایا ہے۔ ملزمان کودس، دس ہزار  روپے جرمانہ کا حکم بھی  سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان دہشت گردی کے مشہور مقدمہ جس میں ملزمان جن کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے ملزمان کے قبضے سے 2019 میں دھماکہ خیز مواد۔ ناجائز اسلحہ اور ٹیررازم فنانسنگ کی مد میں 75000 روپے کی رقم برآمد کی گئی تھی جس پر ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی۔ دھماکہ خیز مواد کے ایکٹ اور ناجائز اسلحہ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات 4/5  Explosive Substanc Act. 11 N. 13/20/65اسلحہ آرڈیننس  کے تحت سزا سنائی گئی.   ملزمان کیخلاف ٹرائل کر کے کیس مکمل کیا گیا۔  استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک زاہد حسین نے ملزمان کے خلاف دلائل مکمل کیے اور ریکارڈ پیش کیا پراسیکیوٹر نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان کی نگرانی میں پیروی کی. 

بخت فخر بہزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -