وکلاء تعاون کے بغیر انصاف فراہمی ناممکن‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ
مظفرگڑھ (نامہ نگار‘بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ نے کہا ھے کہ رواں برس کے اختتام تک نئے جوڈیشل کمپلیکس اور وکلا کالونی کا افتتاح کریں گے جوڈیشل کمپلیکس کیلئے اراضی کے حصول کا کام مکمل ھو چکا ھے انھوں نے (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
ان خیالات کا اظہار آج ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں نئے آنے والے ججزکے اعزاز میں دی گئی ویلکم پارٹی میں کیا انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انصاف کی فراھمی کا عمل گزشتہ 6 ماہ میں سست روی کا شکار رھا ھے جو اب دوبارہ بھرپور طریقے سے شروع ھو چکا ھے انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی آئی ھے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ھوا اس لئے ججز‘ وکلا اور سائلوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ھو گا انھوں نے کہا کہ عدلیہ میں صرف جج شامل نہیں ھوتے بلکہ وکلا بھی عدلیہ کا حصہ ھوتے ھیں انھوں نے کہا کہ ججز اور عدلیہ کو چاہیئے کہ وہ انصاف کی فراھمی کیلئے مل کر کام کریں وکلا کے تعاون کے بغیر انصاف فراھم کرنا ممکن نہیں ھے انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف کے حصول کیلئے امرا کم ھی آتے ھیں زیادہ تر غریب اور پسے ھوئے لوگ مقدمہ بازی میں ملوث ھوتے ھیں ججزاور وکلا کو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کو انصاف کی فراھمی کیلئے مل کر کام کریں ان کی تکالیف کو کم کریں انھوں نے کہا کہ ریلیف صرف وکلا کو درکار نہیں ھوتا بلکہ وکیل کے ساتھ مدعی اور مدعا علیہ کو بھی ملنا چاہیئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بار میں آمد پر بار کے صدر ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، بار کے عہدیداران اور دگر وکلا نے ان کا نہائت گرمجوشی سے استقبال کیا بار کے صدر نے خطبۂ استقبالیہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا بار آمد پر شکریہ ادا کیا اور نئے آنے والے جج صاحبان کو خوش آمدید کہا انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئے سال کے ابتدائی 6 ماہ میں کوئی تقریب منعقد نہ ھو سکی 6 ماہ بعد پہلی تقریب منعقد کی جارھی ھے انھوں نے کہا کہ بار کی لائیبریری کیلئے جلد مزید کتب خریدی جائیں گی اور بار میں ترقیاتی کام بھی شروع کرائے جائیں گے انھوں نے ججز کو انصاف کی فراھمی میں بار کے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب کے آخر میں نئے آنے والے 2 نئے ایڈیشنل سیشن ججزسید احسن محبوب اور محمد اسلم منجوٹھا اور 2 خواتین ججز سمیت 4 نئے سول ججز میڈم سمیرا ناز،میڈم سعدیہ لقمانی،جام محمد اجمل اور محمد اسلم شہزاد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور صدر بار نے گلدستے پیش کئے گئے ہیں۔
ناممکن