ملکی تعمیر وترقی، خوشحالی میں پرامن معاشرے کااہم کردار، اخترملک 

ملکی تعمیر وترقی، خوشحالی میں پرامن معاشرے کااہم کردار، اخترملک 

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پر امن معاشرہ کسی ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انتہا پسندی کے حوالے سے گزشتہ چاردہائیاں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا اور ہم نے دوسروں کی جنگیں لڑنے کر (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

نقصان اٹھایا اور تباہی کا راستہ اختیار کیا۔وہ“انتہا پسندی کا خاتمہ اور پرْامن پنجاب کی تعمیر میں ممبران اسمبلی کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ انتہا پسندی کسی بھی معاشرے کے لئے زہر قاتل ثابت ہوتی ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ضروری ہو گا کہ پہلے انتہا پسند انہ سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وسعت نظری اور برداشت سے پْرامن معاشرہ کا حصول ممکن ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ممبران اسمبلی قانون سازی کے ذریعے پْرامن پنجاب کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی بیانیہ امن، اخوت اور بھائی چارے سے عبارت ہونا چاہیے کیونکہ امن کا پیغام دراصل اسلام کا پیغام ہے۔ یہی امن کا بیانیہ وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

اخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -