وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری 

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی 106روپے فی لیٹر سے104روپے فی لیٹر مقرر کئے جانے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبہ میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔جس کے تحت فلائنگ کوچز/منی بسیں 1.19روپے، اے سی بسیں 1.39روپے، عام بسیں 1.04روپے اور لگژری بسیں 1.14روپے فی کلومیٹر  فی مسافر کے حساب سے کرائے چارج کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 77 روپے، اے سی بسیں 90 روپے، عام بسیں 68 روپے اور لگژری بسیں 74 روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 232 روپے، اے سی بسیں 271 روپے، عام بسیں 203 روپے، لگژری بسیں 222 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 381 روپے، اے سی بسیں 445 روپے، عام بسیں 333 روپے، لگژری بسیں 365 روپے، پشاور سے ہری پور تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 186 روپے، اے سی بسیں 217 روپے، عام بسیں 162 روپے، لگژری بسیں 178 روپے، پشاور سے ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 232 روپے، اے سی بسیں 271 روپے، عام بسیں 203 روپے، لگژری بسیں 222 روپے،  پشاور سے مانسہرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 263 روپے، اے سی بسیں 307 روپے، عام بسیں 230، لگژری بسیں  252 روپے، پشاور سے مردان تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 69 روپے، اے سی بسیں 81 روپے، عام بسیں 60 روپے، لگژری بسیں 66 روپے، پشاور سے ملاکنڈ تک  فلائنگ کوچز/ منی بسیں 140 روپے، اے سی بسیں 164 روپے، عام بسیں 123 روپے، لگژری بسیں 135 روپے، پشاور سے تیمرگرہ تک  فلائنگ کوچز منی بسیں 211 روپے، اے سی بسیں 246 روپے، عام بسیں 184 روپے، لگژری بسیں 202 روپے، پشاور سے مینگورہ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 205 روپے، اے سی بسیں 239 روپے، عام بسیں 179 روپے، لگژری بسیں 196 روپے، پشاور سے دیر تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 298 روپے، اے سی بسیں 348 روپے، عام بسیں 260 روپے، لگژری بسیں 285 روپے، پشاور سے چترال تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 434 روپے،  اے سی بسیں 507 روپے، عام بسیں 380 روپے، لگژری بسیں 416 روپے اور پشاور سے چارسدہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 32 روپے، اے سی بسیں 38 روپے، عام بسیں 28 روپے اور لگژری بسیں 31 روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ موجودہ 50 فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ہوگا اور اگر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو پھر ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -