مختلف شہروں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا آپریشن‘ متعدد یونٹس کو جرمانے 

مختلف شہروں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا آپریشن‘ متعدد یونٹس کو جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور+ وہاڑی (بیورورپورٹ‘ نامہ نگار) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے75فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 68کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے ڈیری سیفٹی ٹیمز نے رحیم یارخان میں چوک پٹھانستان اور تھلی چوک پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)


 کی۔چوک پٹھانستان پر جاوید ملک وہیکل میں موجود 07ہزار لیٹر جبکہ تھلی چوک پر گاڑی نمبر آرا۔این۔ایم 7775میں 03ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ دورا ن کاروائی لیکٹوسکین اور سی ڈی آر مشینوں کی تجزیہ رپورٹ سے دودھ میں ملاوٹ پائے جانیپر دونوں گاڑیوں میں موجود10ہزارلیٹر ملاوٹی اورمضرصحت دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔مزید برآں لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پربہاولنگر میں لاثانی نمک اینڈ آٹا چکی کوسربمہرکیاگیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں تہذیب سوئیٹس کو خوراک کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہ رکھنے اورسینا بار فرائیڈ چکن کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر یکساں 15ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔مزیدبہاولپور میں الاحمد ریسٹورنٹ کو واشنگ ایریا میں گنداپانی جمع ہونے اور رحیم یارخان میں امین ہوٹل کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پردس،دس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران10ہزارلیٹر ملاوٹی دودھ اور100کلو ملاوٹی مرچیں تلف کی گئیں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وہاڑی شہر اور گردونواح میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ناقص اجزاء استعمال کرنے پر102لیٹر سوڈا واٹر،1083ساشے گٹکا،100کلو مرچ پاؤڈر،15کلو کلونجی،15کلو سرکہ تلف کیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کے دوران 15لیٹر رینسڈ آئل بھی برآمد کرلیا جبکہ سوڈا واٹر چیکنگ کے دوران ناصر سوڈا واٹر،اقبال سوڈا واٹر کو دوسری کمپنیوں کے نام پر بوتلوں کی جعلی لیبلنگ کرنے سیل کردیا گیا،یوسف بیکرز وہاڑی کو گندی مشینری کے استعمال،ڈی ایم فوڈز کو دوسری کمپنیز کے نام پر برانڈنگ کرنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر سیل کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے کاروبار سے منسلک تمام افراد پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ جعلسازوں اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
جرمانے