اتحاد اہلسنت فورم کا 21 اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

اتحاد اہلسنت فورم کا 21 اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

  

ایبٹ آباد (نامہ نگار)اتحاداہلسنت فورم نے ملک میں قانون ناموس رسالت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخیوں اور قادیانیوں کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف 21اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالنے وجلسہ کرنیکااعلان کیا ہے،حکومتی سرپرستی میں مسلمانوں کیجذبات کو مجروع کیا جارہا ہے، جس کے تدارک کے لئے مسلمانوں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے،اس بات کا فیصلہ  تنظیم اتحاد اہلسنت فورم کی مجلس شوریٰ کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں اتحاداہل  سنت فورم کے صدر مولانا حبیب الرحمن،جنرل سیکرٹری مولانا نذیر قادری،نائب صدر مولانا سرفراز فاروقی کے علاوہ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،پیر سید کمال حسین شاہ،مفتی سید زین العابدین شاہ، مفتی زبیر صلاح،تحفظ ختم نبوت کے وقار گل جدون،سید مجائد علی شاہ،اہلسنت والجماعت کے حاجی نواز خان جدون،مولانا شفیع الرحمن،مولانا احمد الحسینی،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان,طفیل معاویہ، شیر افضل،قاری عبد الحفیظ،اور تمام مسالک کے زمہ داران موجود تھے،اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں آئے روز توہین رسالت کی جارہی ہے اور ملک میں بھی  ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ  کے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں،ناموس صحابہ و اہلبیت کی شان میں بھی گستاخیاں کی جاتی ہیں،پاکستان میں تسلسل سے خلفاء راشدین،صحابہ کرام کی پریس کانفرنس کر کے توہین کی گئی، جس پر کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی، ان معاملات پر مسلمان درد رکھتے ہیں،اسی کے پیش نظر ملکی سطح پر علماء کرام نے زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایبٹ آباد میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،تمام تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام 21اکتوبر کو احتجاج ہوگا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی ہر حصہ سے مسلمان جلوس کی شکل میں آئیں اور مقررہ مقام پر دینی جذبہ سے شریک ہوں۔جب کہ اس حوالہ سے اگائی دینے کے لئے حویلیاں،گلیات، قلندر آباد، نواں شہر میں  اجتماعات بھی کئے جائیں گے،ہر شعبہ کے زمہ داران سے ملاقاتیں کی جائیں گی،جلسہ میں تحفظ ختم نبوت،عظمت صحابہ و اہلبیت،تحفظ مدارس دینیہ کے لئے قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں جلسہ کی تیاریوں کے لئے نو رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -