ہائی کورٹ:صوبائی ہوم سیکرٹری کیخلاف دائرکردہ تین درخواستیں خارج

 ہائی کورٹ:صوبائی ہوم سیکرٹری کیخلاف دائرکردہ تین درخواستیں خارج

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے صوبائی ہوم سیکرٹری کے خلاف دائر کردہ تین درخواستوں کو مدت گزرنے کی وجہ سے غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردیا ہے۔ چوٹی زریں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کے محمد فیصل، محمد اکرم فاروقی اور تونسہ کے قاری عبدالرحمان نے اپنا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف 2014  میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی تو عدالت نے غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا جب کہ ایک شہری محمدمعروف خان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ فوت ہو چکا ہے مزید برآں طالب حسین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اس معاملے کو نمٹائیں۔

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -