چوک اعظم: پولیس آپریشن‘ 8 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ‘ لاکھوں کی نقدی برآمد 

      چوک اعظم: پولیس آپریشن‘ 8 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ‘ لاکھوں کی نقدی برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ،چوک اعظم (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) تھانہ چوک اعظم پولیس نے 3 بین اضلاعی گینگ کے 8خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے، مسروقہ کار،موبائل،چائے پیکٹ و دیگر سامان سمیت دو لاکھ نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دیگر اضلا ع میں بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک اعظم پولیس نے اعلیٰ کار کردگی کا مظا(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

ہر ہ کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3بین الاضلاعی گینگز کے 8خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا،گینگز میں کشمیری،گوجرہ اور کارچور گینگ شامل ہیں،ڈی ایس پی چوبارہ فرحت رسول نے ایس ایچ او چوک اعظم عابد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے دو لاکھ روپے نقدی، چائے پیکٹ،مسروقہ کار،موبائل اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگرمسروقہ سامان برآمد ہو ا،گرفتار ملزمان میں طاہر،امجد،اکرم،بلال،اویس،شکیل،اسرا ر اور محمد نعیم شامل ہیں،ملزمان سے اسلحہ ناجائز پسٹل 7 عدد مع راؤند بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ہیں،ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دیگر اضلاع میں بھی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں،مزید تفتیش جار ی ہے،ملزمان کی گرفتار سے عوام الناس کو احساس تحفظ ملے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہوں گے،پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے، پولیس کی شاندار کاروائی پر ڈی پی او لیہ نے ایس ایچ او عابد علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لئے نقد انعام و سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔
برآمد