خاتون شہری کا فون نمبر  بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ 

  خاتون شہری کا فون نمبر  بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے خاتون شہری کا فون نمبر بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عالیہ حنا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نجی موبائل فون کمپنی نے اس کاذاتی نمبر 2004 ء سے بند کر رکھا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے نمبر کھولنے کا حکم دیا، صارف عدالت نے بھی نجی موبائل فون کمپنی کو فون نمبر کھلونے کا دیاتھا،صارف عدالت کے حکم پر ایک ہفتہ فون نمبر کھولنے کے بعد پھر بند کر دیاگیا،فون کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -