شادی شدہ خاتون ثمر بی بی کوعدالتی حکم پربازیاب کراکے پیش کردیا گیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں شادی شدہ خاتون ثمر بی بی کوعدالتی حکم پربازیاب کراکے پیش کردیا گیا،عدالت نے بازیاب کرائی گئی خاتون ثمر بی بی کو اپنے عزیزوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،جسٹس شہرام سرور نے خاتون پروین بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ خوشاب کے عمر دراز، وارث
اور عباس میری بہن ثمر بی بی کو اغواء کر رکھا ہے، پولیس کو بہن کی بازیابی کیلئے درخواست دے رکھی ہے، پولیس میری بہن کو بازیاب نہیں کرارہی، اس کی جان کو خطرہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ میری بہن ثمر بی بی کو بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،ثمر بی بی کی بازیابی پر ماں اور بہنیں خوشی سے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اوروہ ثمر بی بی سے لپٹ لپٹ کر خوشی کے آنسو بہاتی رہیں۔
بازیاب