کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے اپوزیشن  جماعتیں جلسے، جلسوں کاڈرامہ ختم کریں   ظہور احمد کھرل، نورخان بھابھہ کاردعمل

کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے اپوزیشن  جماعتیں جلسے، جلسوں کاڈرامہ ختم ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،جنوبی (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا ایک انتہائی جان لیوا وائرس سے خوفزدہ ہے کوئی دوا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہورہا خاص طور پر چھوٹے ممالک کو اس وائرس نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے اب تک اس کا علاج بار ہاتھ دھونے،ماسک لگانے اور آپس میں فاصلہ رکھ کر  رہنے تک ہی محدود ہے پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اس بیماری پر مکمل تو نہیں لیکن کافی حد تک قابو پالیا تھا جس جس کی تعریف پوری دنیا نے کی اب چاہئیے تو یہ تھا کہ ایسے اقدام اٹھائے جائیں جس سے یہ مرض دوبارہ نہ پھیل  سکے لیکن انتہائی افسوسناک بات ہے کہ وہ سیاستدان جنہیں محافظ پاکستان سمجھا جاتا ہے وہی اپنی منفی حرکات سے اس وائرس کو پھیلانے کیلئے اقدام اٹھا رہے ہیں یہ حرکت کوئی ان پڑھ اور جاہل لوگ کرتے تو ہم کہتے کہ نا سمجھ ہیں لیکن یہ کام تو وہ لوگ کررہے ہیں جو تین تین بار اس ملک کے حکمران رہے ہیں اس لئے پوری قوم ان سے اپیل کرتی ہے کہ اس جلسے جلوس والا ڈرامہ ختم کردیں ورنہ پوری قون ایک بہت بڑے عذاب میں مبتلا ہوجائے گی تمام جماعتوں دانش ور طبقہ سے یہی اپیل ہے کہ انہیں سمجھائیں کہ موت کا کھیل نہ کھیلیں 

نورخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -