10ہزار سے زائد مقامات پر چھاپے، 979گرانفروشوں کو جرمانے، 9گرفتار 

10ہزار سے زائد مقامات پر چھاپے، 979گرانفروشوں کو جرمانے، 9گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے یکم ستمبر 2020 سے لیکر اب تک کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ10721 انسپکشنز کی گئیں اور988 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور979 چالان کئے گئے ہیں جبکہ 08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔09 افراد کو حراست میں لیا گیا اور12 لاکھ 38 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 484 مارکیٹس کا وزٹ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرانفروشوں کے خاتمہ کیلئے عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہو گا،انہوں نے کہا کہ گلی محلوں کی سطح پر چھوٹے دکانداروں پر بھی نظررکھی جائے۔