پی ٹی آئی ملکی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،محمود شریف

پی ٹی آئی ملکی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،محمود شریف

  

لاہور(پ ر) پی ٹی آئی  رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاکہپی ٹی آئی ملکی سالمیت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ کرپٹ مافیا کے دباؤ میں آئے گی، ملک میں سیاسی انتقام کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی، انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، فسادی اور بربادی ٹولہ ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔

، ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار موجودہ کرپٹ اپوزیشن ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے جوکہ کرپٹ ٹولے کو ملک کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو پا رہی، پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ ٹولے کو پور ی قوم کے سامنے باربار نے نقاب کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -