حلیم عادل کیخلاف نااہلی درخواست،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

حلیم عادل کیخلاف نااہلی درخواست،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما عبدالرحیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔درخواست گزار عبدالرحیم کے مطابق حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں، حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں، درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -