جامعہ اشرفیہ کے قائدین کا عبدالغفارعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

  جامعہ اشرفیہ کے قائدین کا عبدالغفارعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و ڈائیریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تمام زندگی پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ،خدمت خلق، کشمیر اور فلسطین سمیت پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں اور اسلامی تحریکوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے، عبدالغفار عزیز علم و عمل کے پیکر، سیرت و کردار میں بے مثال انسان اور انسانیت دوست شخصیت تھے ان کی وفات سے عالمِ اسلام اور بالخصوص پاکستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوکیا۔


 انہوں نے کہا کہ وہ عبدالغفار عزیز کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین