نئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چارج سنبھال لیا

نئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور(پ ر)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے پہلے روز چارج سنبھالنے کے فوری بعد ڈی سی آفس کے تمام افسران سے تعارفی میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ٖڈپٹی کمشنرز ریونیو،جنرل، ہیڈ کوارٹرز اور فنانس اینڈ پلاننگ نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ تمام افسران پوری جانفشانی،محنت اور لگن سے کام کریں اور عوام الناس کو زبردست ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لائیں اور اپنی توانائیاں صرف کریں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس کی تمام برانچوں کا دورہ کیاسائلین سے کام کی رفتار کے حوالے سے بات چیت کی۔

داتار دربار میں عرس کے سلسلے میں دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور صفائی ستھرائی اور لنگر کی تقسیم کے لیے مناسب  انتظامات  کیے گئے ہیں  اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عامر شفیق،اے سی سٹی تبریز مری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے داتا دربار کی انتظامیہ نے بتایا کہ 130سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ لنگر کی تقسیم کو باقاعدہ  طور فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیمیں مانیٹر کر رہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام الناس  کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ماسک اور ہینڈ سینی ٹائرز کا استعمال کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -