چیئرمین پی ایچ اے پر کرپشن کے الزامات،تحقیقات شروع

چیئرمین پی ایچ اے پر کرپشن کے الزامات،تحقیقات شروع

  

   لاہور (اپنے نمائندے سے)اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، فنڈز میں خردبرد، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی،وزیر اعلیٰ کے مشیر آصف محمود اور ڈائریکٹر اختر محمود کے خلاف سنگین الزامات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ روز نامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں درخواست دیتے ہوئے سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد نے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دئیے اینٹی کرپشن میں دی جانے والی درخواست کے مطابق سخی چوک جوہر ٹاؤن میں یاسر گیلانی  اور بورڈ آف ڈائریکٹرزنے کنٹین کا ٹھیکہ رشوت لے کر دیا جو کہ یاسر گیلانی کے اختیار میں نہیں آتا، مارکیٹنگ کے چارسالہ ریکارڈ 2017-2020 کی انکوائری کی جائے تو یاسر گیلانی کی کرپشن صاف عیاں ہو جائے گی۔ اس حوالے سے  یاسر گیلانی اور دیگر نامزد ہونے والے افراد نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا ہے کہ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے اور جھوٹی درخواست ہونے پر اس کو داخل دفتر کر دیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -