منہاج یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کاانعقاد

منہاج یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی میں گزشتہ روز طلبہ کے لئے ایڈمیشن اوپن ڈے کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ایڈمیشن اوپن ڈے کا مقصدطلبہ کو ایک ہی جگہ پر مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں،سکالرشپس اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر  کے بارے میں معلومات کی فراہمی تھا۔ ایڈمیشن اوپن ڈے میں منہاج یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات کے انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے تھے جہاں  طلبہ نے موقع پر موجودمختلف تعلیمی شعبہ جات کے کوارڈینیٹرز اور ایڈمنسٹریشن سٹاف سے ڈگری پروگرامز اور دیگر امور کے بارے میں معلومات اور راہنمائی حاصل کی۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایڈمیشن اوپن ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں،طلبہ کو جدید عصری علوم وفنون سے آراستہ کر کے قومی دھارے میں شامل کرنا منہاج یونیورسٹی کا مشن ہے۔منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کوبہترین تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کیا جاتا ہے۔
 ہے تاکہ وہ اپنی متحرک اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار اد اکرسکیں۔
ایڈمیشن اوپن ڈے کا مقصد مستقبل کے تعین میں طلبہ کودرپیش مسائل کے حل کے لئے انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے ایڈمیشن اوپن ڈے  کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڑن کے مطابق منہاج یونیورسٹی کا بنیادی مقصد طلبہ کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے علاوہ  انہیں کردار میں پختگی کی تربیت،درست سمت میں راہنمائی اور متعین اہداف کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔