ورچوئل یونیورسٹی نے سسکو پروفیشنل کورسز متعارف کروا دیئے

 ورچوئل یونیورسٹی نے سسکو پروفیشنل کورسز متعارف کروا دیئے

  

لاہور(پ ر) سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی کی ہدایات پر ورچوئل یونیورسٹی نے سسکو پروفیشنل کورسز متعارف کروا دیئے۔ پہلے مرحلے میں یہ کورسز پاکستان کے 7 بڑے شہروں میں متعارف کروائے گئے ہیں جن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔ ریکٹر ورچوئل یونیو رسٹی نعیم طارق نے ان کورسز کے اجراء پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کا واحد آئی سی ٹی ادارہ ہے جو نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کا نام بین القوامی سطح پہ اجاگر کرنے اور ملک کی معاشی ترقی کو مزید تقویت دینے کے لیئے آئی ٹی ورک فورس تیار کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -