لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آج ای کچہری میں شکایات سنیں گے

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آج ای کچہری میں شکایات سنیں گے

  

لاہور(پ ر)ٰلیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آج لیسکو پی ایم ڈی یو فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔

 عوام اور لیسکو کے عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے فیس بک پیج کے ذریعے جبکہ تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن موجود رہیں گے۔

 اور اسکا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -