سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی،موٹروے پولیس کی آگاہی مہم شروع

  سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی،موٹروے پولیس کی آگاہی مہم شروع

  

لاہور(کرائم رپورٹر)  موٹروے پولیس نے سنٹرل زون اور ایم فور پر سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال کے بارے میں تین ہفتوں پر مشتمل آگاہی مہم کا آغاز کردیا،مہم کے دوران ڈرائیور کے علاوہ باقی مسافروں کو بھی سیٹ بیلٹ پہننے کی تر غیب دی جائے گی۔ ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یو نیورسٹی بہاولپور اور ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مہم کا آغاز ٹھوکر نیاز بیگ لاہور اور ایم فور ٹال پلازہ پر کیا۔ ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یو نیورسٹی نے اس موقع پر کہا کہ سیٹ بیلٹ کسی بھی حادثہ کی صورت میں روڈ یوزرز کی زندگی کو محفوظ کرتی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ بیلٹ گردن کوزوردار جھٹکا لگنے  اور گاڑی سے  باہر نکلنے سے بھی بچاتی ہے۔ ڈاکٹر اطہر محبوب نے روڈ یوزرز کو سیٹ بیلٹ کی افادیت کے بارے میں آگہائی دیتے ہوئے کہا گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہر شخص کو سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کرناہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -