داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن کا پیغام دیتی ہیں،اظہر گلشن

داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن کا پیغام دیتی ہیں،اظہر گلشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، صدر پنجاب شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی، راو محمد اکرم خان، اظہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی نے شرکت کی ۔اظہر گلشن نے کہا کہ داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن کا پیغا م دیتی ہیں۔

 اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول اکرم ؐ سے ہوا۔ اجلاس میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 771 ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں والی لاہور داتا حضور کی بارگاہ میں عقیدتوں محبتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ قومی تاجر اتحاد کی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ حضور داتا گنج بخش کی تعلیمات اور افکار امن اور محبت کا پیغام ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -