الائیڈ اسکولز کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعاما ت تقسیم

الائیڈ اسکولز کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعاما ت تقسیم

  

لاہور(پ ر)الائیڈ اسکولز نے گزشتہ روز سینٹرل پنجاب  I اور II  ریجن کے سیکنڈری امتحانات میں نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ہائی اچیورز ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا، سینٹرل پنجاب ریجن1 سے داروغہ والا کیمپس کے سبحان امجد نے  1100  میں سے 1074نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔انھیں دس ہزار روپے نقد، گفٹ پیک اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔باغبانپورہ کیمپس کی زہرہ فاطمہ نے 1071نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور انھیں سات ہزار روپے نقد،گفٹ پیک اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔ مریدکے کیمپس کے مرید کے سے تعلق رکھنے والی مریم منیر نے 1070نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انھیں پانچ ہزار روپے نقد،گفٹ پیک اور میرٹ سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔  گریس کیمپس،لاہورکی مہرین رضوان نے 1100 میں سے1076 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔انھیں دس ہزار روپے نقد، گفٹ پیک اور میرٹ سر ٹیفکیٹ ے نوازا گیا۔ گلبرگ کیمپس  کی اریبہ اور دیپالپور کیمپس،دیپالپورکی عبیرہ عاصم نے1073نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔دونوں طا لبات کو سات،سات ہزار روپے نقد،گفٹ پیک اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔ رفیق صفدر کیمپس ساہیوال کی عائشہ اقبال اور غازی کیمپس اوکاڑہ کی الکا بہادر نے 1071نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انھیں پانچ،پانچ ہزار روپے نقد،گفٹ پیک اور میر ٹ سرٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -