عرس داتا دربار کے موقع پر طاہر رضا بخاری کی تالیف کی تقریب رونمائی

  عرس داتا دربار کے موقع پر طاہر رضا بخاری کی تالیف کی تقریب رونمائی

  

لاہور(فلم رپورٹر) حضرت داتا گنج بخشؒ کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمعروف محقق، کالم نگار اور مذہبی سکالر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تالیف”الفوز المطلوب فی مضامین کشف المحجوب“کی تقریب رونمائی انعقاد پذیر ہوئی۔وزیرا وقاف پنجاب صاحبزادہ سعیدا لحسن شاہ کتاب کی رونمائی فرماتے ہوئے کہا کہ  حضرت داتا گنج بخش ؒ کا وضع کردہ ”صوفیانہ اندازِ فکر و عمل“ اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے، تاکہ موجودہ دور میں افتراک، انتشار، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مفاسد کا قلع قمع ممکن ہو سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف پنجاب بھی ہمراہ موجود تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -