(ن) لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،ملک امانت

  (ن) لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،ملک امانت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ(ن) لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، پوری قوم اپنے ملکی اداروں کے پشت پر کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت مودی کی پٹھو بن چکی ہے، چور ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے میں لگا ہواہے، پاکستان کے باشعور عوام ملک دشمن ایجنٹوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ عوام کے سامنے بْری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے۔

، لیگی قیادت اور درباری منہ چھپاتے پھررہے ہیں، لیگی درباری بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، پی ٹی آئی ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -