عبدالغفار عزیز ایک نظریہ اور جہد مسلسل کا نام تھا،ذکر اللہ مجاہد

 عبدالغفار عزیز ایک نظریہ اور جہد مسلسل کا نام تھا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عبدالغفار عزیز ایک نظریہ اور جہد مسلسل کا نام تھا جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مرحوم پاکستان سمیت عالمی اسلامی تحریکوں کا قیمتی اثاثہ تھے۔عبدالغفار عزیز مرحوم عالمی اسلامی تحریکوں میں اپنی خاص پہچان اور مقام رکھتے تھے ان کی وفات جماعت اسلامی ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں معروف دینی سکالر و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ عبدالغفار عزیز نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی۔تے ہوئے گزاری۔اللہ رب العزت مرحوم کی غلبہ دین کیلئے کی گئی جدوجہد کو قبول فرمائیں۔

 اور ان کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام نوازے۔اس موقع پر میاں ذکر اللہ مجاہد نے عبدالغفار عزیز کے بیٹوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی مرحوم کے خاندان کی پشتی بان ہے۔جماعت اسلامی کا ہر کارکن عبدالغفار عزیز کے مشن کو جاری رکھے گا اور ان کے بچے بھی اپنی والد محترم کے نقش قدم پر چل کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔بعدازں منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلا ق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر ضلعی ذمہ داران نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -