حکومت کرپٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی،ناصر سلمان
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے عمر لاء ایسوسی ایٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر وکلاء کی کثیرتعداد موجود تھی، ناصر سلمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کرپٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، (ن) لیگ فوج اور حکومت کولڑانا چاہتی ہے، لندن میں بیٹھ کر پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شریف برادران نے دن رات لوٹ مار کی اوربیرون ملک اثاثے بنائے، (ن) لیگ کے تنخواہ دار ملازموں کاکرب پوری دنیا میں سنائی دے رہا ہے، آل شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، اشتہاری نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔