فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے،صفدر بٹ

   فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی حفاظت کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والا بزدل دشمن پاک فوج کے ہوتے ہوئے کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام مضبوط چٹان کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کبھی بھی کوئی مشکل آن پڑی تو کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشن و تابندہ مقام تک لے کر جائے گی ۔