نصابی کتب میں داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات شامل کی جائیں 

نصابی کتب میں داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات شامل کی جائیں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین شاہ عالم تاجران بورڈ سید عظمت علی شاہ،سینئر تاجر رہنما برانڈرتھ روڈ ملک اسحاق،انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ؒکے عرس مبارک پر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ نصابی کتابوں میں داتا صاحب کی تعلیمات اور ان کی تصانیف کا شامل کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ اغیار سے کلچر اور فہم کی خیرات مانگتے نوجوانوں کو کشف المھجوب سمیت دیگر نسخہ کیمیا کا فہم اور ادراک دینا انتہائی ناگزیر ہے۔ 

نسل نو اپنے مسائل تحفظات اور ذہن میں بنتے بگڑتے  توہمات پر صوفیا کرام کی سیرت اور تعلیمات سے رہنمائی لیں کس طرح اللہ والوں نے دنوں اور راتوں کو یاد الہی سے روشن کیا اور خالق لم یزل نے کسی طرح مخفی و جلی علوم کے دروازے اپنے پیارے صوفیا کرام پر کھولے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -