(ن) لیگ،پی پی والے فضل الرحمن کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں،رانا اختر
لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین مولوی فضل الرحمان کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر ملک میں افرا تفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ن لیگ کے کرائے کے ترجمان سارا دن جھوٹ بول کر طوطا،مینا کی کہانیاں سناتے رہتے ہیں، وہ شیر بنیں اور اپنے لیڈر نوازشریف کو ملک واپس بلائیں، تین مرتبہ مرکز اور چھ مرتبہ صوبے میں اقتدار کی باریاں لینے کے باوجود وہ ایک بھی ایساہسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کا اپنا علاج ممکن ہو سکتا۔
، نوازشریف ملکی اداروں پر بلاجواز اور بے بنیاد تنقید اور خود کو مظلوم پیش کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، قوم پی ٹی آئی کی حکومت اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اخترحسین نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کی بجائے نوٹ کو عزت دوپر یقین رکھنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کرپشن منی لانڈرنگ، ہارس ٹریڈنگ کی بنیادن لیگ نے رکھی، اپوزیشن کی پی ڈی ایم کی تحریک مردہ گھوڑا ہے جس میں کوئی جان نہیں، کرپٹ شر پسند اور فسادی ٹولے کو عوام اچھی طرح پہنچان چکے ہیں یہ جو مرضی کرلیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، انہیں قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ ان کی دھونس اور بدمعاشی کی طرز سیاست کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے،انکے اپنے اور خاندان کے اثاثوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پوری قوم کو انہوں نے مقروض بنادیا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بھاشن دینے کی بجائے ملک واپس آئیں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔