پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کی سندھ ایگزیکٹو کا اہم اجلاس آج(بدھ) وزیراعلی ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی سندھ کے مطابق سندھ ایگزیکٹو کا اجلاس بدھ کی شام 3بجے پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداران، ڈویژنل،ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز سمیت ذیلی ونگ کے صوبائی صدور شرکت کریں گے۔اجلاس میں 18اکتوبر کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔