پیپلزپارٹی کا غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

  پیپلزپارٹی کا غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی رہنماوں کے خلاف غداری کے مقدمات وزیراعظم کی ایما پر درج کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماوں پر بھارت کو خوش کرنے جیسے الزام لگا کر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، کیا آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا غداری ہے؟نفیسہ شاہ نے کہا کہ ماضی میں بانی پاکستان سے لے کر ملک کو ایٹمی طاقت دینے والے رہنماوں کو بھی غدار قرار دیا گیا تھا، عوام احتساب کے اس دہرے معیار کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔اپنے بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سینئر رہنما خورشید شاہ بھی بنا کسی جرم کے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -