عظمیٰ بخاری قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہیں،زرقا تیمور سہروردی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہاکہ عظمیٰ بخاری نااہل لیگ ٹولے کی چوری کو بچانے کے لئے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہیں، ن لیگ نے عظمی بخاری کو شریف خاندان کی لوٹ مار کے تحفظ پر لگا رکھا ہے، ن لیگی تنخواہ دار درباری ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے تھکتے نہیں، انہوں نے کہاکہ آل شریف نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ بیرون ملک محلات بنائے، تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لے گی۔
، ملک کو لوٹنے اور نقصان پہنچانے والا ٹولہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔