آل شریف کا لاہور میں شو بْری طرح ناکام ہوا،عارفمشتاق

 آل شریف کا لاہور میں شو بْری طرح ناکام ہوا،عارفمشتاق

  

لاہور (پ ر)تحریک انصاف شالا مار ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہاکہ آل شریف کا لاہور میں شو بْری طرح ناکام ہوا، آل شریف کا ملک دشمن ایجنڈا لاہورکے باشعور عوام نے بْری طرح مسترد کردیا، انہوں نے کہاکہ قوم مودی کے یار کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ مودی کے یار نوازشریف اور ان کے حواریوں کی اصلیت قوم جان چکی ہے۔

، ن لیگ نے ہمیشہ لسانیت کی بنیادپر سیاست کی، ن لیگ کا کرپٹ ٹولہ پنجاب کارڈ کھیلنا بند کرے، پنجاب کے وسائل کو ن لیگ نے کئی دہائیوں تک بے دردی سے لوٹا، انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ ایک دوسرے کی چوری بچانے میں لگا ہوا ہے،تحریک چلانے والا ٹولہ این آر او چاہتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ مافیا کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -