رواں سال فائرنگ سے 13پولیس اہلکاروں کی شہادت

  رواں سال فائرنگ سے 13پولیس اہلکاروں کی شہادت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، اب تک 13 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔کراچی میں پولیس اہلکار اور افسران پر رواں سال فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 اہلکار اور افسران شہید ہوئے۔ مختلف اضلاع میں ہونے والے واقعات کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع غربی میں سب سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ضلع غربی میں فائرنگ کے واقعات میں 4 اہلکار شہید ہوئے، جن میں اہلکار عبدالرحمان، محبوب علی، قاضی غلام حسین اور عرفان خان شامل ہیں۔فائرنگ کے تین واقعات ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں علی رضا، عرفان، جعفر حسین شہید ہوئے۔ کورنگی میں فائرنگ کے دو واقعات میں اصغرعلی اور عارف خان کو شہید کیا گیا۔سٹی، جنوبی اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 اہلکار شہید ہوئے، شاہد، غلام احمد، یار محمد کو دہشت گردوں نے تاک لگا کر شہید کیا۔ شہید اے ایس آئی غلام احمد کے قاتل سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے۔ ضلع شرقی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کانسٹبل نعمان علی 3 جولائی دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔

مزید :

صفحہ آخر -