بین الاقوامی سطح پر بین الاقوامی مرکز کے تجزیاتی معیار کا اعتراف

بین الاقوامی سطح پر بین الاقوامی مرکز کے تجزیاتی معیار کا اعتراف

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے صنعتی تجزیاتی مرکز (آئی اے سی) کو اس کے تحقیقی و تجزیاتی بلندیء معیار کے اعتراف میں برطانیہ کی فوڈ اینالیسس پرفارمنس اسیسمنٹ اسکیم نے بین الاقوامی پروفیشنسی ٹیسٹنگ برائے کوالیٹیٹو اسکیم آف جینیٹیکلی موڈیفائیڈ آرگن ازم (جی ایم او) کے لیے کوالیفائی قرار دیا ہے۔ صنعتی تجزیاتی مرکز ملک کا وہ واحد بین الاقوامی معیار پر مبنی تجزیاتی ادارہ ہے جو600سے زیادہ صنعتوں، ملٹی نینشل کمپنیوں، مینوفیکچرز، مسلح افواج اور سرکاری اداروں کو سائنسی جانچ پڑتال کی اعلی سہولیات فراہم کرتا ہے۔یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایسں) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے منگل کو بین الاقوامی مرکز کے صنعتی تجزیاتی مرکز میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے تجزیاتی مرکز کے اسٹاف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنسی ٹیسٹنگ اسکیم دراصل آئی ایس اوکے مخصوص معیارکے حصول کے لیے لازمی شرط ہے۔ انھوں نے کہا برطانیہ کے فوڈ کیمسٹری ٹیسٹنگ سروس کا یہ ادارہ1990 میں قائم ہواتھا، انھوں نے کہا چین، جاپان، کینیڈا و دیگر ممالک نے جی ایم او مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے اور اس وقت تک جب تک وہ ریگولٹری معیار نہ پاس کرلیں۔ انھوں نے کہا محکمہء صحت سندھ نے تجزیاتی مرکز کو  ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریزسر کے طور پرسرکاری سطح پر تصدیق کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -