ایکسائز پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  ایکسائز پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسائز پولیس گمبٹ نے انسپکٹر نثار علی وسان کی سربراہی میں بلوچستان سے کراچی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق رسول آباد چوکی پر ایک مشکوک ٹرک نمبر ٹی کے ای-  836 کی تلاشی کے دوران اسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کرکے کہ دو ملزمان حزب اللہ اور آغا محمد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس گمبٹ کے عملے کی تعریف کی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں محکمے کے افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سے اچھی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -