پیپلزپارٹی نے یکجہتی ریلی منہ سے نکالی، سردار عبدالرحیم

      پیپلزپارٹی نے یکجہتی ریلی منہ سے نکالی، سردار عبدالرحیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے یکجہتی ریلی کسی منہ سے نکالی اج تک کراچی دشمنی کا ثبوت در ثبوت  ما ضی میں دیتی آئی ہے کراچی کو تباہ کرنے میں کراچی کو بدنام کرنے میں اور کراچی پر قبضہ کرنے اور وسائل لوٹ کر اپنی جیبیں بھر نے میں کوئی کسر  نہ چھوڑنے والی جماعت آج کراچی کے حقوق کی ضامن بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنگشنل سندھ جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم نے پی ایس 111 کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایک طبقہ کراچی پر مسلط تھا بوری بند لاشیں ملتی بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں اب تبدیلی آگئی ہے اب قتل کی دھمکیاں ملنا بوری بند لاشیں ملنا کم ہوگئی ہیں اگر ایک طبقہ فارغ ہوا تو دوسرا طبقہ مسلط ہو گیا پیپلزپارٹی پارٹی بھی سلیکٹڈ حکومت ہے میں نے ووٹ کاسٹ کیا تھاہمارا پولنگ کیمپ بھی تھا بیلٹ بکس تبدیل کردیے گئے سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ حکومت ہے کراچی کو تبدیل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اتنی محنت کرے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹیں جیت کر کراچی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے کر کراچی کے عوام کی خدمت کی جائے مزید کہا کہ کراچی کے عوام جوق در جوق داخل ہونے آج بھی سینٹرل سے ایسٹ ویسٹ سے 300 افرادشامل  ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -