اپوزیشن سینٹ الیکشن کو سبوتاز کرنا چاہتی ہے،راشد منیر

 اپوزیشن سینٹ الیکشن کو سبوتاز کرنا چاہتی ہے،راشد منیر

  

لاہور(پ ر)انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ اپوزیشن مارچ میں ہونے والے سینٹ الیکشن کو سبوتاز کرنا چاہتی ہے لیکن ان کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا، ن لیگ مسلسل ملک دشمن کھیل کھیل رہی ہے، قومی سلامتی اداروں کے خلاف تقریریں کرنے والا ٹولہ ملک کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔

، نوازشریف اور مریم صفدر کا بیانیہ ملک دشمن ہے، نوازشریف اور مودی میں کوئی فرق نہیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے حوالے سے اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دینے میں مصروف ہیں، پاک فوج کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونیں دینگے،ملک دشمن ٹولے کے مذموم مقاصد قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -