ناموس صحابہ ؓ کا تحفظ کل جماعتی مجلس عمل کا مشن ہے،عبدالرؤف فاروقی
لاہور (پ ر)کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیتؓکی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مولانا عبدالرؤف فاروقی،مرکزی ارکان مولانا زاہد الراشدی اور قاری جمیل الرحمن اختر نے کہاہے کہ مجلس عمل کی جد وجہد کا محور و مرکز ناموس صحابہ واہل بیت کا تحفظ ہے اور اس کے لیے مؤثر قانون سازی ہماری منزل ہے وہ گزشتہ روز اہل سنت مکاتب فکر کے علماء ومشائخ،خطباء و آئمہ مساجد اور اساتذہ کرام سے کنونشن سے خطاب کررہے تھے مولانا عبدالرؤف فاروقی نے واضح کیا کہ مجلس عمل فرقہ ورانہ ماحول کو ختم کرنے کے لیے ایک مثبت حکمت عملی کے تحت اہل سنت کے دینی جذبات کی ترجمانی پر یقین رکھتی ہے۔اور بنیادی اور اصولی پر امن جد وجہد کو جاری رکھنا ہمارا مطمع نظر ہے۔
،کنونشن سے مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا راشد مدنی،حافظ محمد نعیم قادری اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ 18اکتوبر کو لاہور میں ہونے والی عظمت صحابہ واہل بیت? کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں گے۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ آج (7اکتوبر) دس بجے صبح انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد محمود قاسمی کی میزبانی میں ختم نبوت سینٹر جامع مسجد گول غلام محمدآباد فیصل آبادمیں عظمت صحابہ واہل بیت? علماء کنونشن منعقد ہوگا جس میں کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت? کی رابطہ کمیٹی کے رہنماء اور آراکین بھی شریک ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی مصروفیت کے پیش نظر مجلس احرار اسلا م پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار اپنے وفد کے ہمراہ فیصل آباد کنونشن میں شریک ہونگے۔