ہینڈ سینیٹائزر کورونا وائرس کو 15 سیکنڈ میں ختم کردیتا ہے، نئی تحقیق 

ہینڈ سینیٹائزر کورونا وائرس کو 15 سیکنڈ میں ختم کردیتا ہے، نئی تحقیق 

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی جلد پر 9گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔جاپان کی کیوٹو پریفیکچورل یونیورسٹی آف میڈیسن کی ایک ٹیم کی جرنل آف کلینیکل انفیکشن ڈیزیز(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

 میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے جلد پر کورونا وائرس کے نمونوں کے ساتھ انفلوئنزا وائرس کے نمونوں کا بھی تجربہ کیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس جلد پر 9 گھنٹے جبکہ انفلوئنزا وائرس جلد پر تقریباً پونے دو گھنٹے یعنی 1.8 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ جب کورونا وئرس کو بلغم کیساتھ ملا کر جانچا گیا تو یہ 11 گھنٹوں تک زندہ رہاتاہم دونوں وائرس 80 فیصد الکوحل والے ہینڈ سینیٹائزر لگانے کے بعد 15 سیکنڈز کے اندر اندر ہی ختم ہوگئے۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ کی صفائی بے حد ضروری ہے۔

نئی تحقیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -