خاتون کے گلے میں پھندا ڈال کر  مبینہ خود کشی،والد، چچا کی طرف سے  سسرالیوں پرقتل کاالزام‘مقدمہ درج

خاتون کے گلے میں پھندا ڈال کر  مبینہ خود کشی،والد، چچا کی طرف سے  سسرالیوں ...

  

ماچھیوال (نمائندہ  پاکستان) ماچھیوال کے نواحی گوؤں 557ای بی کے رہائشی محمد ذیشان کی بیوی ایک بچے کی ماں 35 سالہ فائزہ بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

سے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی خاوند ذیشان کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں موجود نہ تھا اس کی والدہ گھر میں موجود تھی جب اس کی بیوی فائزہ کمرے میں گئی کافی دیر تک واپس نہ آئی تو والدہ نے دروازہ کھکٹایا جواب نہ ملنے پر شور واویلا کیا اور جوائنٹ واشروم کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فائزہ بی بی بیڈ کے ساتھ بے ہوش پڑی تھی اور گلے میں پھندے کے نشان تھے جس پر فوری طور پر اسے ماچھیوال پرائیویٹ ہسپتال لیجایا گیا لیکن فائزہ بی بی جاں بحق ہو چکی تھی جبکہ فائزہ بی بی کے چچا اور والد مشتاق نے بتایا کہ سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اسے قتل کر دیا ہے پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید کاروائی کا اآغاز کر دیا ہے واضح رہے فائزہ بی بی دختر مشتاق کی شادی دو سال قبل ہوئی اور ایک بیٹابعمر ایک سال ہے۔

الزام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -