مریم اورنگزیب چور ٹولے کی کرپشن کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں،رخسانہ نوید

  مریم اورنگزیب چور ٹولے کی کرپشن کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں،رخسانہ نوید

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید نے کہاہے کہ مریم اورنگزیب کا کام صبح و شام جھوٹ بولنا ہے،(ن) لیگ کی پروپیگنڈا مشینوں کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، مریم اورنگزیب چور ٹولے کی کرپشن کو تحفظ دینے میں لگی ہوئی ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگیوں کی جیل جانے کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ملکی اداروں کے خلاف زہراگلنے والے ٹولے کو قوم عبرت کا نشان بنا دے گی،(ن)لیگ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی اداروں کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا ہے، (ن)لیگ نے اپنے دورِحکومت میں ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کرنے کے ساتھ انہیں اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -