لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ کے مدعی کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،اعجاز چوہدری

لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ کے مدعی کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب میں یوتھ کی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے، لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے مدعی بدررشید کا تحریک انصاف کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، بدرشریف خود کو لیگی کارکن کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، سیاستدانوں کے ساتھ عوام کی تصویر نئی بات نہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا موقف غدار ی سے بڑھ کر ہے، سیاست میں ایک دوسرے کو غدار ٹھہرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا قوم بہتر فیصلہ کرسکتی ہے،ملک کی سپریم کورٹ کو نوازشریف کے بیانیے کا ازخود نوٹس لینا چاہئے، علاوہ ازیں پارٹی رہنماء و سابقہ ایم پی اے منور گل اور جوائنٹ سیکرٹریز سنٹرل پنجاب قاری ذوالفقار علی سیالوی،ارشد ساہی، سٹی صدر گجرات علیم اللہ وڑائچ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات کی۔

، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، ن لیگ کے درباری قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، ٹی ٹی شریف کا کچا چٹھا کھل کر قوم کے سامنے آگیا ہے،چودہ ماہ سے بھارت نے مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیری عوام کو کھلی جیل میں بند کررکھا ہے،عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری بندکروائے، مودی فاشسٹ نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں اور وادی میں غیر قانونی محاصرہ ختم کرے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -